Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے تحت ایک روزہ تنظیمی وتربیتی ورکشاپ

08 فروری 2016

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی، ضلع ملیرکےزیراہتمام ایک روزہ تنظیمی وتربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام یونٹس کے ذمہ داران سمیت ضلعی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ،ورکشاپ کے شرکاءسے سیکریٹری شوریٰ عالی ایم ڈبلیوایم مولانا حیدرعباس عابدی اورمعرف صحافی عرفان علی نے تنظیمی تقوی، اخلاق،اہداف اور حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ شرکاءاور مقررین کے درمیان موضوعاتی سوالات وجوابات کا سلسلہ بھی رکھا گیا۔

مولانا حیدرعباس عابدی نے کہا کہ الہٰی تنظیم کے رکن کی راہ اور ہدف متعین ہونا ضروری ہے، اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے الہٰی جماعت کے ارکان تقویٰ اورریاضت پر خصوصی توجہ دیں ، انتخابی سیاست میں حصہ لینے کا بنیادی ہدف بہتراندازمیں انسانی معاشرے کی خدمت ہے، اقتدار کے بغیر بھی الہیٰ جماعت کو انسانیت کی خدمت کا سفر اسی اندازمیں جاری رکھناچاہیے جیسے اقتدار کے حصول کے بعد ، آئمہ معصومین ؑاور امام خمینی ؒتقویٰ الہٰی کے اعلیٰ مراتب طے کرنے کے بعد انسانی معاشرے کی اصلاح میں کامیاب قرار پائے۔

سینیئرصحافی عرفان علی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سعودی حکومت شام میں داعش کی روز افزوں شکست اورتحریک مقاومت کی کامیابیوں سے خوفزدگی کا شکارہے،سعودی بحری افواج کی شام میں ممکنہ دخل اندازی کا ہدف داعش کاخاتمے نہیں درحقیقت الاسدحکومت کا خاتمہ ہے، سعودی حکومت کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ جب وہ یمن کے غیر منظم اور غیر فوجی حوثی تحریک کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ شام میں انہیں  شامی، ایرانی، لبنانی مسلح افواج اور حزب اللہ کا سامنا کرنا پڑے گاسعودی غیر تربیت یافتہ، آرام طلب اور عیاش افواج کسی صورت ان الہٰی فوجی قوتوں کا مقابلہ کرنے کی قطعاًصلاحیت نہیں رکھتی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree