Print this page

ایم ڈبلیو ایم کاکراچی ٹارگٹ کلنگ اور گلگت بلتستان میں معاشی استحصال کے خلاف اتوار کو کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان

26 اپریل 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما اور سیکریٹری روابط مولانا علی انور نے وحدت ہاوس کراچی سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں روز بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ، نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری اور گلگت بلتستان میں عوام کے معاشی استحصال کے کلاف کل بروز اتوار شام چار بجے کراچی پریس کلب پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا، اس احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کے علاوی دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی خطاب کریں گے، کراچی کے مختلف علاقوں سے عوام کی سہولت کے لئے ٹرانسپورٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree