Print this page

اولیاء کی سرزمین سندھ کالعدم جماعتوں کی آماجگاہ بن چکی ہے، ایم ڈبلیوایم قمبرشہداد کوٹ

23 مئی 2014

وحدت نیوز(قمبر شہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین قمبرشہدادکوٹ کے تحت مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی کال پر کراچی میں شیعہ نسل کشی کے خلاف نصیر آباد سے حسینی مسجد تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل اخترعباس شاہ نے کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی امام خمینی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اختر عباس نقوی، غلام شبیر اکبری، مست علی حیدری، حبدار علی لغاری نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں شیعہ نسل کشی روکنے کے لئے اقدامات کرے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھی شیعہ نسل کشی پر اپنی آواز کو بلند کریں۔

 

رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں امن و امان کے حوالے سے بدترین صورتحال ہے، اولیاء کی سرزمین سندھ کالعدم جماعتوں کی آماجگاہ بن چکی ہے اور سندھ کی حاکم جماعت پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری صرف ٹوئیٹر پر بیانات دے رہے ہیں۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں شیعہ نسل کشی میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لاکر قرار واقعی سزا دی جائے اور سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کو بند کیا جائے، اگر ایسا نہ گیا تو وزیراعلیٰ سندھ کی برطرفی کی مہم چلائیں گے اور قائم علی شاہ کا انجام بھی لشکری رئیسانی جیسا ہوگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree