Print this page

اقتصادی پابندیاں انقلاب اسلامی اور اس کے رہبر کو جھکانے میں ناکام رہیں،علامہ مقصودڈومکی

20 جنوری 2016

وحدت نیوز (لاڑکانہ) نظام ولایت اور انقلاب اسلامی نور کی تجلی تھی ، جس نے طاغوتی نظام کی تاریکی میں غرق دنیا میں نور ولایت کی شمع روشن کی۔ نظام ولایت سے وابستہ معاشرے نور ہدایت کے باعث فلاح اور کامیابی کا سفر طے کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام لاڑکانہ میں ولایت فقیہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار سے اصغریہ آرگنائزیشن کے استاد اخلاق احمد اخلاق، دانشور سید ساجد شاہ کاظمی اور اے او پی کے مرکزی صدر سید مشتاق شاہ نے بھی خطاب کیا۔

علامہ ڈومکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ امام خمینی ؒ اور حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے کبھی بھی الٰہی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، سامراج دشمنی، مظلوموں کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ، انقلاب اسلامی کے بنیادی اصول ہیں۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی سے ثابت ہوا کہ عصر حاضر میں بھی اہل ایمان کی صبر و استقامت بالآخر فتح و نصرت کی نوید ہے۔ انقلاب اسلامی نے عالمی سامراج اور شیطانی قوتوں آمریکہ اور اسرائیل کے خلاف جس انقلابی مزاحمتی تحریک کا آغاز کیا ہے، وہ اب عالمی انقلابی تحریک میں بدل رہی ہے ۔ ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھائے جانے پر ایرانی عوام اورقائد انقلاب اسلامی کومبارکباد دیتے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی پابندیاں انقلاب اسلامی اور اس کے رہبر کو جھکانے میں ناکام رہیں۔انقلابی اصولوں پر قائم رہتے ہوئے تاریخی کامیابی پر انقلاب اسلامی کے رہنماء مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree