ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کا 13مئی کو مردہ باد امریکاریلی نکالنے کا اعلان، علامہ راجہ ناصرعباس خصوصی خطاب کریں گے

23 اپریل 2018

وحدت نیوز(کراچی)  مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی شوریٰ کا اجلاس ڈویژنل سیکریٹریٹ انچولی سوسائٹی میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ،مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے خصوصی شرکت کی ، جبکہ ڈویژنل کابینہ کے اراکین سمیت تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرل صاحبان بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر 13 مئی کو ملک گیر یوم مردہ باد امریکاکے موقع پر کراچی میں مرکزی احتجاجی ریلی نمائش چورنگی سے نکالی جائے گی جس میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے، مرکزی اور صوبائی رہنمائوں نے شرکاء اجلاس کو ہدایت جاری کی کہ وہ اس ریلی کے کامیاب انعقاد کیلئے بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغازکریں، مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں، ملی انجمنوں اور شخصیات کو شرکت کی دعوت دیں، آئمہ جمعہ سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں اور انہیں یوم مردہ باد امریکا کے حوالے خصوصی طور پر آگاہ کریں تاکہ وہ خطبات میں عوام کو اس ریلی میں شرکت کیلئے آمادہ کرسکیں۔

ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن ک سیکریٹری امور سیاسیات میر تقی ظفرنے اجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کراچی کے منتخب حلقوں سے بھر پور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی،انہوں نے کہاکہ ووٹرز کے اندراج ، اخراج اور درستگی کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں اضافے کیلئے الیکشن کمیشن کے حکام سے رابطہ کیا ہے انشاء اللہ جلد اس حوالے سے باقائدہ درخواست اعلیٰ حکام کو ارسال کردی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree