Print this page

ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی شوریٰ کا اجلاس 22اور 23فروری کو سکھرمیں منعقد ہوگا،علامہ باقرعباس زیدی

18 فروری 2020

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 22 اور 23 فروری 2020ء بروز ہفتہ و اتوار سکھر میں طلب کیا گیا ہے۔ جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور ہر ضلع سے دو، دو تنظیمی مسئولین شریک ہوں گے۔

ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی کی جانب سے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ صوبائی شوریٰ کا اجلاس  22 اور 23 فروری 2020ءکو المھران کلچرل سینٹر نزدمیونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقد ہوگا۔

 ان کا کہنا تھا کہ صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ دیگرمرکزی رہنماء بھی شریک ہوں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree