Print this page

26مارچ کی ڈیڈ لائن کے بعدسندھ بھر میں تحریک کا آغاز ہو جائے گا، علامہ مقصودڈومکی

21 مارچ 2015

وحدت نیوز (شکارپور) نواز حکومت کے روئیے کے خلاف آج وارثان شھداء کے زیر اہتمام یوم احتجاج منایا گیا۔اس موقع پر احتجاجی جلوس کے ساتھ نواز حکومت کا علامتی جنازہ اٹھا کر گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔

 

اس موقع پر لکھیدر چوک پر منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شھداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے وارثان شھداء کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔سندھ کے عوام اور وارثان شھداء کے ساتھ وزیر اعظم اور نواز حکومت کا سوتیلہ رویہ ہے۔ نواز لیگ دھشت گردوں سے تعلقات توڑ کر ان کے خلاف آپریشن کرے۔

 

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شھداء کمیٹی سے کئے گئے معاہدے پر عمل نہیں کر رہی لہذا 26 مارچ کی ڈیڈلائین کے بعد احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔وزیر اعلی اپنی ٹیم کی نا اہلی کا فوری نوٹس لیں۔احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں سندھ بھر میں احتجاجی جلسے منعقد ہونگے۔

 

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے بڑی احتجاجی تحریک چلائیں گے تحریک کا نعرہ لبیک یا زینبؑ ہوگا۔ احتجاجی تحریک میں سندھ کی امن پسند قوتوں،سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات کا تعاون ہوگا۔دھشت گردی اور نفرتوں کے مکمل خاتمے تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree