Print this page

ایم ڈبلیوایم کے تحت شہدائے سہیون شریف کی دوسری برسی کا اجتماع 24فروری کو منعقد ہوگا، علامہ مقصودڈومکی

18 جنوری 2019

وحدت نیوز(کراچی) سانحہ سہون شریف کے شہداء کی دوسری برسی کے موقعہ پر درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر 24 فروری بروز اتوارار کو عظیم اجتماع ہوگا۔ برسی کے موقعہ پر اجتماع کے سلسلے میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے مشاورت سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جس میں برادر یعقوب حسینی, برادر سیدعلی حسین نقوی ,برادر ظہیر حیدر ,آغا منور جعفری اور برادر شفقت لانگاہ شامل ہوں گے۔ جبکہ ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالستار بوذری اور ڈپٹی سیکریٹری سید غلام شاھ اس کمیٹی میں ضلع کی نمائندگی کریں گے۔ برادر شفقت لانگاہ پروگرام (اجتماع) کے انچارج ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام تنظیمی دوستوں کی جدوجہد کے نتیجہ میں اس سال درگاہ شہباز قلندر رح پر عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree