Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع ٹنڈومحمد خان کے زیر اہتمام جامع مسجد علیؑ سے پریس کلب تک فقید المثال یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد

14 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے جامع مسجد علی سے پریس کلب تک قبل اول پر قابض غاصب اسرائيل کی فلسطین میں جارحيت کے خلاف اور مظلوم فلسطينی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کا انعقادکیا گیا۔ یکجہتی فلسطین ریلی کی ضلعی صدر امجد حسینی، ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد ڈومکی ضلعی رہنما ساجن مغل کی قیادت میں نکالی گئی۔شرکا ریلی سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صوبائی رہنما محمودالحسن، خطیب جامع مسجد علی مولانا امیر حسین رحمانی، اور مولانامقبول محسنی نے خطاب کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree