Print this page

قومی تنظیمات کا مشترکہ، سانحہ ہنگو ومستونگ کی مذمت، تکفیری عناصرکی فعالیت کےخلاف عدم کارروائی کی پر اظہار تشویش

04 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(کراچی)قومی تنظیمات کا اہم اجلاس ماہ ربیع الاوّل اور موجودہ حالات کے تناظر میں مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری صاحب کی رہائش قلندری ہاؤس میں منعقد ہواجس میں تفصیل سے موجودہ حالات و واقعات پر گفتگو کی گئی ۔

 اجلاس میں بارہ ربیع الاوّل کے موقع پر مستونگ اور ہنگو میں ھونے والی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں شہر کراچی میں تکفیری اور فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کی فعالیت اور ریاستی اداروں کی جانب سے عدم کاروائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ قانونی معاملات کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا ناظر عباس تقوی ، صوبائی رہنما علامہ کامران عابدی ، کراچی کے صدر مولانا حسن رضا ، کراچی کے جنرل سیکریٹری مولانا سجاد حاتمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنما سید علی حسین نقوی ، کراچی کے پولیٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن ، صدر مجلس ذاکرین امامیہ علامہ نثار احمد قلندری ،آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رکن نظارت مولانا عقیل موسیٰ ، اور کراچی جنرل سیکریٹری برادر سروش ، لیگل ونگ کے اسد گوکل اور جناب محمد مہدی موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree