Print this page

مولانا یعقوب علی مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع کورنگی کے صدر منتخب

13 مئی 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ سندھ کے ضلع کورنگی میں علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی، صوبائی صدر علامہ عبداللہ مطھری نے اس موقع پر مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ کے آئین و دستور پر تفصیلی طور پر ضلع کورنگی کے علماء سے گفتگو کی جس کے بعد ضلعی صدر کا انتخاب ہوا۔

اکثریت رائے سے مولانا یعقوب علی کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا اس موقع پر صوبائی نائب صدر مولانا شیخ محمد اسحاق قرائتی، مولانا غلام رضا کھوھارو، مولانا عمران علی دستی، مولانا نثار علی سمائر، اور ایم ڈبلیوایم ڈویژن کراچی کے صدر مولانا محمد صادق جعفری بھی ہمراہ تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree