Print this page

ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے نومنتخب اراکین کی علامہ صادق جعفری کی سربراہی میں جعفریہ الائنس کے مرکزی کابینہ سےملاقات

26 نومبر 2022

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران نے ڈویژنل صدر وامام جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی کابینہ سےالائنس کے صدرعلامہ سید رضی جعفرنقوی صاحب کی رہائش پر ملاقات کی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا ملک غلام عباس، پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشرحسن،میر تقی علی ظفر، سبط اصغر زیدی، ممبر پولیٹیکل کونسل فرحت عباس ، جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقرحسین زیدی اور جنرل سیکریٹری سیدشبر رضا بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں جعفریہ الائنس کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر ملی تنظیمات کی یکجہتی کے ذریعے تحفظ عزاداری اور قومی مفادات کیلئے مل کر کام کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree