Print this page

عشق محمد مصطفیﷺ کے ذریعے ہی ہم طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ایم ڈبلیوایم دعا کمیٹی کراچی

20 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد بسلسلہ یوم رسول خداﷺ و امام جعفر صادقؑ  کا محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد، دعا کی تلاوت کا شرف مولانا ثقلین عباس زکزکی  نے حاصل کیا جس میں سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شہر کے معروف شعراء، منقبت خواں حضرات ثاقب رضا ثاقب، ارشد جلالوی، محمد علی جلالوی، ریاست میر، عزادار حسین کاظمی، ناصر آغا، شاہ حسین الدین رحمانی، علی حیدر، رضا جعفری، برادر طالب، اقبال کاظمی، محمد رضا، رضی زیدی، مرتضی رضوی، سلیم شمشاد، حسین مہدی نگری، محمد علی نگری، حسین موسی، نایاب حسین، عدنان سیفی نے بارگاہ رسالت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

 رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سجاد شبیر رضوی علامہ حبیب حیدر، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی جمعیت برادران اہلسنت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق محمد مصطفیﷺ کے ذریعے ہی ہم طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں پاکستان میں نظام مصطفیﷺ کا نفاذ ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے دنیا و آخرت کی پریشانیوں کا نجات اللہ تعالٰی کے احکامات اور رسول خداﷺ و اہلبیتؑ رسول کی سیرت طیبہ پر عمل میں مضہر ہے عاشقان رسول ختم نبوت کے تحفظ کیلیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے عالم اسلام استعماری طاقتوں کے سازشوں کو سمجھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں

مولانا فیروز الدین رحمانی نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے پیروکاروں کی مقدس ہستیوں کی توہین ایک نا قابل جرم ہے انبیائے کرامؑ و اہلبیتؑ اطہار سے بڑھ کر مقدس کوئی  ہستی ہو ہی نہیں سکتی صوبائی رہنما برادر ناصر حسینی نے کہا کہ قرآن کریم کی تفسیر رسول خداﷺ کی مکمل زندگی ہے حرمت و ناموس محمد مصطفیﷺ و اہلبیتؑ رسولﷺ پر مرنا سعادت پے ہم مسلمان اللہ تعالٰی کی جانب سے بھیجے گئے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبرؑ و اولاد رسولﷺ کی احترام کے قائل و محافظ ہیں عالمی استعمار اور اس زرخرید ایجنٹ اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے عاشقان رسول خدا و اہلبیتؑ رسولﷺ کی محبت کو یہودیوں کے آلہ کار ہرگز ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتے محفل میلاد میں نظامت کے فرائض برادر ناصر حسینی نے انجام دئیے ۔ محفل میلاد کے اختتام پر رسول خداﷺ و امام جعفر صادقؑ کی ولادت کی خوشی میں نیاز کا اہتمام کیا گیا،جس میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree