Print this page

اپنی مدد آپ کے تحت ایم ڈبلیوایم اور مخیر حضرات شکارپور کے سیلاب متاثرین کی خدمت کیلئے حاضر

23 اگست 2022

وحدت نیوز(شکارپور)مسلسل بارشوں کے باعث ضلع شکارپور کے تحصیل گڑھی یاسین بہت متاثر ہوا ہے، تحصیل گڑھی یاسین میں ابھی تک 20 جانیں ضائع ہوچکی ہیں، اور کافی علاقوں میں لوگ پہنسے ہیں، جن کو بچابہ ایک بڑا ٹاسک بن چکا ہے، کوئی ادارہ مدد کرنے کے لیے ابھی تک تیار نہیں ہے،

تین سے چار اسکولوں میں بھی ابھی تک 200 سے زیادہ متاثر فیملیز پہنچ چکی ہیں، جن کو اپنی مدد آپ کے تحت مجلس وحدت مسلمین ٹیم گڑھی یاسین اور کچھ مخیر حضرات کے تعاون سے کھانا پہنچایا گیا، یوسی ڈکھن کے چئیرمین سرائی شعیب سیال، وائيس چئرمين بھادر علی ساجدی، مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر مستنصر مہدی ابڑو، اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنی سرگرمیوں کو رضاکارانہ طور پر تیز کردی ہیں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree