Print this page

مذہبی منافرت پھیلانے والے عامر لیاقت کے ممبر قومی اسمبلی رہنے کا کوئی جواز نہیں، رکنیت فوری معطل کی جائے، علامہ صادق جعفری

06 جنوری 2022

وحدت نیوز(کراچی) گستاخ مکتب اہلبیت عامر لیاقت کو فی الفور گرفتار کیا جائے ،نام نہاد اسکالرعامر لیاقت نے توھین آمیز اور غلیظ زبان استعمال کرکے کروڑوں پیروان ِ مکتب تشیع کا دل دکھایا ہے جسکی پر بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور ریاستی ادارے اوراعلیٰ عدلیہ اس نفسیاتی مریض کو لگام دیں، مزہبی منافرت پھیلانے والوں کےقومی اسمبلی کا ممبر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، شیعہ مسلمانوں میں اسوقت بہت غم وغصے کی کیفیت ہے، گستاخ عامر لیاقت کے خلاف بہت شیعیان حیدر کرارؑکے مذہبی جذبات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree