Print this page

ایم ڈبلیوایم کے وفدکی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم سے ملاقات ، تعمیر کراچی تعمیر پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت

27 دسمبر 2021

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے ملاقات کی اور تعمیر کراچی تعمیرپاکستان کل جماعتی کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا ۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد میں صوبائی پولیٹکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی اور میر تقی علی ظفر شامل تھے ۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے 29 دسمبر کو ہونے والی تعمیر کراچی پاکستان کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا اور کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی ۔

سردار عبدالر حیم نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ہونے والی کانفرنس کا دعوت نامہ وصول کیا اور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree