Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کا فیصلہ

21 دسمبر 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس، ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے کی، اجلاس میں ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی علی ظفر نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں ضلعی پولیٹیکل کونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیاگیا جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کی طرح ضلع ملیر میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرانداز میں حصہ لے گی، مختلف یونین کونسلز سے قابل اور باکردار امیدوار انتخابی میدان میں وارد کیئے جائیں گے، اجلاس میں ضلعی پولیٹیکل کونسل کے اراکین ضلعی پولیٹیکل سیکریٹری سید حسن عباس، ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری ثمر سعید رضوی، کاچو نیاز علی ، ممتاز مہدی ، محمد علی زیدی اور کاظم نقوی نے شرکت کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree