Print this page

سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی محمد عباس ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی کابینہ میں شامل

10 دسمبر 2021

وحدت نیوز(کراچی)سابق ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن و سابق مرکزی جنرل سیکریٹری محمد عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری تعلیم مقرر کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سابق صدر اور سابق مرکزی جنرل سیکریٹری محمد عباس جعفری کو ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کا سیکریٹری تعلیم مقرر کردیا۔

گذشتہ روز ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی شوریٰ کا اجلاس ڈویژنل سیکریٹریٹ انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوا جس میں محمد عباس کی بحیثیت ڈویژنل سیکریٹری تعلیم تقرری کا اعلان کیا گیابعد ازاں علامہ صادق جعفری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

اس موقع پر محمد عباس جعفری کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے دین مبین اسلام اور ملت تشیع پاکستان کی بہتر انداز میں خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree