Print this page

پاکستان بالخصوص ہمارےتعلیمی اداروں کو اسلام دشمن عناصر و پاکستان دشمن قوتوں نے اپنے نشانہ پر رکھا ہوا ہے، علامہ باقرزیدی

06 نومبر 2021

وحدت نیوز(کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ و دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے یوم مصطفی (ص) کا انعقاد پارکنگ ایریا نزد ایڈمنسٹریشن بلاک میں کیا گیا، پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کی، جس میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سیدباقرعباس زیدی سمیت اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

علامہ باقرعباس زیدی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان بالخصوص تعلیمی اداروں کو اسلام دشمن عناصر و پاکستان دشمن قوتوں نے اپنے نشانہ پر رکھا ہوا ہے، کبھی ہمارے تعلیمی اداروں میں غیر اسلامی اور غیر ملکی یوم منائے جاتے ہیں، مگر آج اس یوم مصطفی (ص) سے ان تمام عناصر کا منہ کالا ہوگیا، طلباء کی اس بڑی تعداد کا یہاں موجود ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ مسلمان کل بھی عشق رسول (س) میں لبریز تھے اور آج بھی ہیں، ان کا جینا مرنا سب اسلام اور نبی پاک (ص) کے لئے ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree