Print this page

مولانا غلام شبیر کانہیو ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی کی معاون خصوصی مقرر

02 جولائی 2021

وحدت نیوز(کراچی) مولانا غلام شبیر کانہیو کو سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی کا معاون خصوصی برائے امور تربیت و تبلیغات سندھ مقرر کردیا گیا ہے ۔

صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی کے مطابق مولانا غلام شبیر کانہیو صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی کے معاون خصوصی برائے امور تربیت اور تبلیغات کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے ۔

واضح رہےکہ ،مولانا غلام شبیر کانہیو جامع مدارس امامیہ سندھ کے رکن اور تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اس سے قبل وہ ایم ڈبلیوایم ضلع نواب شاہ میں سیکریٹری امور تربیت اور تبلیغات کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree