Print this page

سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع ماتلی پیارعلی کھوسو کی ناگہانی وفات پر علامہ باقرعباس زیدی کا اظہار تعزیت

03 فروری 2021

وحدت نیوز(کراچی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے ایم ڈبلیوایم ضلع ماتلی کے سیکریٹری جنرل پیارعلی کھوسو کی ناگہانی وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم انتہائی فعال ، قومی درد رکھنے والے شجاع پارٹی رہنما تھے۔ انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں نے نفرت کو اپنے شعار سمجھا۔ ملک دشمنوں قوتوں کے مقابل آہنی دیوار کی طرح کھڑے  رہتے تھے ۔

علامہ باقرعباس زیدی نے کہاکہ پیارعلی کھوسو ضلع ماتلی میں اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں رہتے تھے ، انہوں نے ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کیلئے جدوجہد کی ، ملک دشمن تکفیری قوتوں ان کی فعالیت سے شدید نالاں تھیں، مقامی پولیس افسران کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں انہیں افسران کی دھونس دھمکیوں اور تلخ کلامی کے سبب پیار علی کھوسومشتعل ہوئے اور ہارٹ اٹیک کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے ۔

علامہ باقرعباس زیدی نے مرحوم کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئےصبر جمیل کی دعا کی ہے، واضح رہے کہ مرحوم پیار علی کھوسو کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوٹھ حاجی ساون ضلع بدین مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ رضا محمد سعیدی کی اقتداء میں ادا کردی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما یعقوب حسینی، آغا ندیم جعفری، محب علی بھٹو، محمود الحسن ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree