Print this page

کراچی کےٹرانسپورٹ نظام کے حوالے سے عالمی ادارے کی رپورٹ پیپلز پارٹی کی بارہ سالہ حکومت کی بد ترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،علامہ مبشرحسن

05 نومبر 2020

وحدت نیوز (کراچی) کراچی کےٹرانسپورٹ نظام کے حوالے سے عالمی ادارے کی رپورٹ پیپلز پارٹی کی بارہ سالہ حکومت کی بد ترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بلاول زرداری میں تھوڑی بہت شرم ہے تو گلگت بلتستان کے الیکشن چھوڑ کر سندھ حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار ترجمان مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ مبشرحسن نے وحدت ہاؤس سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اور نیب سندھ کے بارہ سالوں کے ترقیاتی بجٹ کا آڈٹ کروائیں اور کرپٹ حکمرانوں کو کڑی سزائیں دلوائیں۔سندھ میں فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کروا کر اختیارات کونچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔سپریم کورٹ عالمی ادارے کی رپورٹ پر سو موٹو ایکشن لے کر سندھ حکومت سے جواب طلب کرے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree