Print this page

حکومت اشیائے خوردونوش کی روزانہ کی بنیادوں پر سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنائیے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئے عوام سکھ کا سانس لے سکیں، زین رضوی

05 نومبر 2020

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنمازین رضا رضوی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتظامی معاملات پر اپنی گرفت مضبوط کرے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے متوسط طبقہ پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار رہا اورکاروبار کی بندش سے شہر سمیت ملک بھر میں معاشی مسائل اور بے روزگاری میں مذید اضافے کا باعث بنا۔ایسی صورتحال میں چاہیئے تو یہ تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاتا لیکن اس کے برعکس عوام کو ان سرمایہ داروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جنہوں نے مافیا کی شکل میں ہر کاروبار میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام اشیائے خوردونوش، سبزی اور پھلوں سمیت دیگر ضروریات زندگی کی من پسند داموں فروخت انتظامی معاملات سے حکومت کی عدم دلچسپی کا بین ثبوت ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیا کو مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیئے اس ضمن میں شہر قائد میں شہری و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں خصوصی ٹاسک فورس کا قیام کیا جانا چاہئے جو گراں فروش دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کریں حکومت پھل سبزیوں عام اشیائے خوردونوش سمیت دیگر ضروریات زندگی کی ایشاء پر روزانہ کی بنیادوں پر سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنائیے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کے بنیادی مسائل کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی،غربت، بے روزگاری اور لاقانونیت سے ہر کوئی متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں تنبیہ کرنا ہو گی کہ وہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے سے باز رہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree