Print this page

پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے عرب ریاستوں کا ہاتھ ہے،علامہ باقرزیدی

14 ستمبر 2020

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے عرب ریاستوں کا ہاتھ ہے۔ بحرین سمیت دیگر عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدوں اور سفارتی روابط میں مصروف ہیں۔ پاکستان کے عوام کی طرف سے اسرائیل کے خلاف ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لیے انہیں آپس میں الجھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عدم استحکام عالمی استکباری ْقوتوں کے مفادات کے لیے نفع بخش ہے۔فرقہ واریت کی آگ لگانے کے لیے یہود ونصاریٰ نے اپنے پے رول پر موجود کالعدم جماعتوں کی ایک بار پھر پشت پناہی شروع کر دی ہے۔ امریکہ،  اسرائیل  اور بھارت پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کیلیے بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں۔پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے توہین و تکفیر کا بازار گرم کر کے گلی کوچوں میں فتنہ پھیلانے کی منظم منصوبہ بندی کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا دوبارہ آغاز تشویشناک ہے۔ریاستی اداروں کی طرف سے خاموشی ان ملک دشمن عناصر کے لیے تقویت کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا ایک طرف ملت تشیع کے خلاف انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں  اور بے گناہ عزاداروں پر مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں جب کہ دوسری طرف کالعدم جماعتیں اپنے غنڈوں کے ہمراہ ہماری عبادت گاہوں پر حملہ اور تکفیر کے نعرے لگاتے پھر رہے ہیں۔انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔قومی سلامتی کے اداروں کی یہ بے بسی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی اور مذہبی ہم آہنگی کے خواہاں ہیں لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب باہمی احترام قائم رہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد وامام بارگاہ پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree