Print this page

ایم ڈبلیوایم کراچی کے رہنما علامہ مبشرحسن کا پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان کو ٹیلیفون ، کوروناٹیسٹ مثبت آنے پرخیریت دریافت

12 جون 2020

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن کا پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان کو ٹیلیفون ، کوروناٹیسٹ مثبت آنے پرخیریت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن نے پاکستان تحریک کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔

واضح رہے کہ خرم شیر زمان کا کوروناٹیسٹ مثبت آیاہے، علامہ مبشرحسن نے خرم شیر زمان کی جلد صحتیابی کے دعا کی ۔خرم شیرزمان نے خیریت دریافت کرنے پر ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مبشرحسن کا شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree