Print this page

علامہ باقرزیدی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کے وفدکی کمشنر کراچی افتخار شہلوانی سے ملاقات

07 اگست 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا باقر عباس زیدی کی وفدکے ہمراہ کمشنر کراچی افتخار شہلوانی سے ملاقات۔کمشنر آفس میں ہونےوالی  ملاقات میں شہر میں حالیہ بارشوں کی پیشن گوئی پر انتظامیہ کو مجلس وحدت مسلمین کے تعاون کی یقین دہانی۔ایم ڈبلیوایم کے وفدکی جانب سے علاقائی بنیادی امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زوردیا گیا۔ ایام عزا سے قبل ضلعی انتظامیہ اورمجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں کے مابین ملاقاتوں اور ضلعی سطح پر فوکل پرسنزکی نامزدگی کے حوالےسے اورباہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 کمشنر کراچی نےایم ڈبلیوایم کے وفدکو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔مجلس وحدت مسلمین اور کمشنر کراچی آفس کے مابین رابطہ کو تقویت دینے کی تجویز پردو طرفہ فوکل شخصیات کا تعین کیا گیا ۔شہداء کے لواحقین کو باقی ماندہ معاوضہ جلد ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری اور علامہ مبشر حسن موجود تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree