Print this page

بارش کے بعد شہر قائد کی بدترین صورتحال کی ذمہ دارپیپلز پارٹی اور ایم کیوایم ہیں ، علامہ مبشرحسن

30 جولائی 2019

وحدت نیوز(کراچی) بارش کے بعدشہرقائد کی موجودہ بدترین صورتحال کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ ہیں۔ گذشتہ تین دہائیوں سے حکومت میں رهنے والی ان دونوں جماعتوں کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ شھر کو بدترین حالات کا سامنا ہے۔دوروز کی بارش نے تمام حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس کراچی سے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔

انہوںنے کہاکہ بارش کی پیشگی اطلاع کے باوجود سندھ حکومت اور شہری حکومت نے بروقت اقدامات نہیں کیئے ۔ مختلف علاقوں خصوصاًملیر ، لانڈھی ،کورنگی اور دیگرمیں نالوں کی صفائی کے بعد گندا فضلہ سڑکوں پر چھوڑ دیا گیا جوکہ شدید بارش کے بعد واپس نالوں میں رہائشی مکانات میں داخل ہوگیا ہے ۔ اس حکومتی نااہلی کے سبب وبائی امراض پھیلنے کے شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں ۔

ان کا مزیدکہاتھاکہ شہر میں نکاسی آب کا موثر نظام نا ہونے کےسبب شہر میں جگہ جگہ برساتی پانی کھڑا ہے جس سے شہریوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری لاحق ہے ۔ 70برس گزرجانے کے باوجود ہماری بلدیاتی ادارے بارشوں کے بعد کی صورت حال کامقابلہ کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں ۔اربوں روپے کے بجٹ ہڑپ کرجانے والی حکومتیں شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھی اہلیت نہیں رکھتیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree