Print this page

سندھ حکومت اور قانون نافذکرنے والے ادارے وجاہت عباس کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں،علامہ صادق جعفری

23 مارچ 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نےمیڈیاسیل سے جاری اپنے بیان میں اورنگی ٹاؤن میں وجاہت عباس کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہر قائد میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا دور شروع ہوتا نظر آرہا ہے،وجاہت عباس معروف مذہبی شخصیت عمران شاہ بانی جلوس اونگی ٹاون کے بیٹے اور ایم ڈبلیوایم ضلع ملتان کے پولیٹیکل سیکریٹری حسنین کربلائی کے کزن ہیں، انہوںنے مزیدکہاکہ گزشتہ دو روز میں دہشتگردی کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں،وجاہت عباس کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree