Print this page

وین ڈرائیورزکی ہڑتال سے طلبہ کے تعلیمی نقصان کی ذمہ داری حکومت، عدلیہ یا ڈرائیورزمیں سے کون لے گا؟؟ ؟علامہ صادق جعفری

14 جنوری 2019

وحدت نیوز (کراچی) سکول وین ڈرائیورزکی ہڑتال طلبہ کا تعلیمی مستقبل دائوپر لگانے کی کوشش ہے، طلبہ کے تعلیمی نقصان کی ذمہ داری حکومت، عدلیہ یا ڈرائیورزمیں سے کون لے گا؟؟ ؟ حکومت مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسکول وینوں سے سی این جی سلینڈرز نکالے کا عدالتی فیصلہ بہترین اقدام ہے، یہ سلینڈرزچلتے بھرتے بم ہیں، پاکستان کے مختلف شہریوں میں ان خطرناک گیس سلینڈرزکے دھماکوں میں بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، البتہ ان سلینڈرز کے خلاف حکومتی اقدامات کے باعث وین ڈرائیورزکی ہڑتال طلباءوطالبات کے تدریسی عمل میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے دیگر پہلوئوںکا بھی جائزہ لے ،عدالت عالیہ کو چاہئے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اوگراسے منظورشدہ سی این جی سلینڈرکی تنصیب کی اجازت فراہم کرے تاکہ وین ڈرائیورز اور پولیس کے درمیان رسہ کشی کا خاتمہ ہو اور طلباءوطالبات کا مستقبل محفوظ رہ سکے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree