برادر کاظم محمدایم ڈبلیوایم کراچی ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل منتخب

24 دسمبر 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کیلئے برادر کاظم محمد اکثریت رائے سے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔ اجلاس کے اختتام پر تقریب حلف برداری میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے ان سے عہدے کا حلف لیا ۔ اس موقع پر نو منتخب جنرل سیکریٹری نے ضلعی شوری اور ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تعاون اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تنظیم الہی اہداف کےحصول کا موثر ذریعہ ہے ،اللہ کی توفیق شاملحال رہی تو ان اہداف کو حاصل کرلیں گے ۔شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کوآرڈینیٹر برائے شعبہ تنظیم سازی علامہ علی انوار جعفری نے کہا کہ ضلع وسطی کی فعالیت کے ملک بھر میں اثرات نمایاں ہوتے ہیں ۔کارکنوں کو چائیے کہ باتقویٰ اور خدمت گزار عہدیداران کا انتخاب کریںتاکہ تنظیم الہی اہداف کے راستے کو تیزی سے طے کرلے ۔ انتخابی عمل کے فرائض کراچی ڈویژن شعبہ تنظیم سازی کے سیکریٹری برادر ذیشان نے انجام دئیے ۔نو منتخب  سیکریٹری جنرل جلد اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree