محرم الحرام میں بلدیاتی اداروں اور کے الیکٹرک کی کارکردگی قابل مذمت ہے، احسن عباس رضوی

24 ستمبر 2018

وحدت نیوز(کراچی) محرم الحرام کے پہلے عشرے کے پر امن انعقاد میں جہاں سکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے وہیں بلدیاتی اداروں اور کے الیکٹرک کی کارکردگی قابل مذمت ہے،محرم الحرام میں امن وامان کاقیام جہاں سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے وہیں بلدیاتی اداروں اور کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سندھ کی بلدیاتی اور شہری حکومت باقی ایام عزاصفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کا ازالہ کرے، کے الیکٹرک انتظامیہ 8ربیع الاول تک تمام امام بارگاہوں کو رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دےکسی بھی حادثاتی کیفیت میں تمام تر ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات سید احسن عباس رضوی نے وحدت ہائوس سے جاری ایک بیان میں کیا۔

احسن عباس نے مزید کہاکہ محرم الحرام میں شہر کے بیشترعلاقوں میں صفائی ستھرائی ، روشنی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئےجبکہ سڑکوں کی استرکاری کا کام بھی شہر کے کسی علاقے میں نہیں کیا گیاجبکہ ہر سال محرم الحرام سے قبل ٹوٹ پھوٹ کی شکارسڑکوں کو آمد ورفت کیلئے پیچ ورک یا کارپیٹ کرکے آماد ہ کیاجاتا تھا، لانڈھی، کورنگی ، بن قاسم، سعودآباد، سرجانی ٹائون ، نارتھ کراچی اورنگی ٹائون بالخصوص ضلع کونسل کراچی کے حلقوں میں عزاداری کے اجتماعات کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا گیا، شہری حکومت فنڈ ز کی عدم فراہمی اور اختیارات  اور صوبائی حکومت صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کو واٹر بورڈہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس میں کراچی کے مضافاتی علاقوں میں عزاداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا تھا لیکن پورا عشرہ گذرنے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں متعددمقامات پرمنتظمین اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج کے مسائل سے وقتی نجات حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ماضی کی نسبت اس محرم الحرام میں بلدیاتی اداروں نے عزاداروں، منتظمین اور پرمٹ ہولڈرز کے ساتھ قابل قدر تعاون نہیں کیا ، متعددعلاقوں میں جلوس ہائے عزا سیوریج کے گندے پانی اور کچرے ، گندگی اور غلاظت کے ڈھیر کی وجہ سے متاثر ہوئے ، شہری علاقوں کے علاوہ ملیر،لانڈھی ، کورنگی ، سعود آباد، بن قاسم، سرجانی ، نارتھ کراچی،لائنز ایریا اور دیگر مضافاتی علاقوں میں بھی عزاداری کے اجتماعات ، مجالس اور جلوس منعقد کیئے جاتے ہیں جہاں بلدیاتی ادارے توجہ نہیں دیتے لہذٰا ہم سندھ حکومت خصوصاًوزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی اور کے الیکٹرک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ 8ربیع الاول تکہونے والی مجالس اور جلوس عزاکے روٹس پر صفائی ستھرائی اور روشنی کےموثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ کمشنر کراچی کے الیکٹرک کو پابند کریں کہ تمام مساجد وامام بارگاہوں کو عشرہ مجالس عزاکے انعقاد کی بناءپر لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیا جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ بنیادی حقوق کی پامالی پر بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree