ایم ڈبلیوایم بدترین لوڈشیڈنگ، اووربلنگ اور زائد ٹیرف کے خلاف جلداحتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی،احسن عباس رضوی

30 مارچ 2018

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما احسن عباس رضوی نے صوبے کے مختلف حصوں میں بجلی کی طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو سہولیات کی فراہمی کی بجائے آئے دن ان کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔کراچی میں گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی بارہ بارہ گھنٹے بجلی کی بندش حکومت کی ’’مثالی کارکردگی‘‘پر سوالیہ نشان ہے۔کے الیکٹرک کے بے لگام افسران کسی حکومتی شخصیت کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے۔صوبے میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے اور کے الیکٹرک کی ’’مہربانیاں‘‘ طلبا ءکی تیاری کے دوران ان کے لیے درد سر بنی ہوئی ہیں ، ناعاقبت اندیش حکمرانوں اور کے الیکٹرک انتظامیہ نے گذشتہ سالوں میں ہیٹ اسٹروک اور لوڈشیڈنگ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے سبق نہیں سیکھا.

انہوں نے مزید کہاکہ عوام کو صاف پانی،بجلی،گیس ،صحت و صفائی اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمیشہ حکومتی ترجیحات گنی جاتی رہی ہیں لیکن ہر دورمیں بے حس حکمرانوں نے ان ترجیحات کو اخباری دعووں تک ہی محدود رکھا ۔عوام کی جماعت ہونے کی دعویدار پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرف سے عوام کے لیے کھڑی کی جانے والی مشکلات آئندہ الیکشن میں جماعت کی مقبولیت کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے۔سندھ بھر بلخصوص شہر قائد میں جاری بجلی کے مصنوعی بحران کا جلد خاتمہ نا ہونے کی صورت میں پہلے مرحلے میں آگہی و تشہیری مہم اور دوسرے مرحلے میں احتجاجی مہم کا آغاز کریں گے،انہوں نے وفاقی وزیر بجلی و پانی اور چیف جسٹس سے کراچی میں اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کانوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree