سندھ اور شہری حکومت کراچی میں آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم کا آغاز کرے، میر تقی ظفر

05 مارچ 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات میر تقی ظفر نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں گذشتہ کئی برس سے آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے مہم نہیں چلائی جانے کے باعث شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کتا مار مہم نہ چلائے جانے کے باعث شہر میں پھرنے والے آوارہ کتے شہریوں کیلئے خطرے کا باعث بن گئے ہیں۔ اپنے بیان میں میر تقی ظفر نے کہا کہ شام ڈھلتے ہی ٹولیوں کی شکل میں شہر کی اہم شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں پر آوارہ کتوں کی بہتات سے خواتین اور بچوں میں شدید خوف پھیل رہا ہے۔ میر تقی ظفر نے میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد شہر کراچی میں کتا مار مہم کا آغاز کریں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree