Print this page

ایم ڈبلیوایم نادراانتظامیہ کے عوام کے ساتھ جاری ظالمانہ رویئے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے،سید علی حسین نقوی

01 مارچ 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدتت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا کہ نادرا کراچی کی عوام کے ساتھ جاری ظلم و زیادتی بند کرے اور انہیں شناختی کارڈ کے حصول میں سہولیات مہیا کرے۔ خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کو گھنٹوں لائنوں میں لگنے کے بعد شناختی کارڈ کے اندراج کے لیے منع کر دیا جاتا ہے۔ نادرا کے اپنے ملازمین بھی اس صورتحال کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں اور آئے روز کے جھگڑوں سے تنگ ہیں۔ انتظامیہ عوام اور ملازمین کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور کراچی کی عوام کے ساتھ بد سلوکی بند کرے ۔ ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس سولجر بازار میں پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مذید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم عوام کے ساتھ نادرا کی انتظامیہ کی جانب سے جاری رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن کو یقینی بنایا جائے اور تمام تر ضروری دستاویزات ہونے کی صورت میں صارفین کو مقررہ مدت میں شناختی کارڈ مہیا کرکے ذہنی اذیت میں مبتلا ہونے سے بچایا جائے۔ شناختی کارڈ پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور بغیر کسی تفریق اور تکلیف کے اس کی پاکستانی قوم کو فراہمی نادرا انتظامیہ کی بنیادی زمہ داری ہے۔ نادرا کی انتظامیہ کراچی میں اپنے دفاتر اور کام کے طریقے کار کا ازسرِ نو جائزہ لے اور اپنی پالیسی مرتب کرنے میں اپنے ملازمین کو بھی شریک کرے تاکہ ان کے مسائل حل اور انکی کارکردگی بہتر ہو جس سے عوام کو ریلیف حاصل ہو سکے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree