شہباز شریف، وزراء کا کالعدم جماعتوں سے فکری و جذباتی لگاؤ انکی ملک دشمنی کی واضح دلیل ہے، مولانا صادق جعفری

26 جنوری 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی ہے، یہ ہماری جماعت کا بنیادی منشور ہے، ہم نے پہلے دن سے چاہے، وہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ ہو یا سانحہ آرمی پبلک اسکول یا ٹارگٹ کلنگ کا مسئلہ، ہم نے بلاتفریق مظلوموں کی حمایت کی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے شوریٰ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈویژنل پولٹیکل سیکرٹری میر تقی ظفر، سیکرٹری یوتھ کاظم عباس، سیکرٹری تنظیم سازی ذیشان حیدر سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ مولانا صادق جعفری نے کہا کہ مظلوم کی حمایت اور وقت کے طاغوت کے خلاف عملی اقدام کا درس ہمیں کربلا سے ملا ہے، لہذا ہم مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں جو معصوم بچیوں کے ساتھ ظلم ڈھایا گیا اور حکومت کی جانب سے جس طرح بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا، اس وجہ سے قوم میں اس ظالم حکومت سے نفرت میں شدید اضافہ ہوا۔

مولانا صادق جعفری نے کہا کہ اس ظالم حکومت کی وجہ سے عوام کو آج انصاف کی فراہمی ناممکن ہو چکی ہے، یہ حکومت صرف اپنے مفادات اور اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے قومی اداروں کا استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کے اس ناجائر استعمال پر پنجاب حکومت کو جوابدہ ہونا ہوگا، اب وہ وقت آپہنچا ہے، ملک کی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتیں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم مذہبی جماعتوں سے رابطوں کے انکشافات کے بعد پنجاب کابینہ کے بیشتر وزراء کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے، نواز شریف بھارت کیلئے درد دل رکھتے ہیں، جبکہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے وزراء ملک کے امن و سلامتی کے خلاف مصروف کالعدم دہشتگرد جماعتوں سے فکری و جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں، جو ملک دشمنی کی واضح دلیل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree