Print this page

سانحہ شب عاشور کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر مقتل شہداء جیکب آباد میں عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوگی ، علامہ مقصودڈومکی

16 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے وارثان شہداء جیکب آباد کے اجلاس اور مختلف یونٹس میں تنظیمی دوستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر مقتل شہداء جیکب آباد میں عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوگی ، کانفرنس میں شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جیکب آبادکے حافظ احمد خان کو سریاب روڈ کوئٹہ میں تکفیری دھشت گردوں نے دن دھاڑے قتل کر دیا، کوئٹہ معصوم شیعیان علی ؑ کے لئے مقتل گاہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجاہد و مبارز علماء نے قوم کے مظلوم اسراء کے لئے آواز بلند کی ہے، پوری قوم کو ان کا ساتھ دینا چاہئے۔ بے گناہ اسیروں کی رہائی کے لئے جیل بھرو تحریک ضرور کامیاب ہوگی، کیونکہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ ماورائے آئین اور قانون اقدامات سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے جبکہ ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ وہ مہذب معاشرے کے قیام کے لئے خود کو آئین اور قانون کا پابند بنائیں۔ مسنگ پرسنز کا معاملہ آئین اور قانون کے مطابق حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملت کے تمام طبقات ، تنظیمیں اور انجمنیں قوم کے دکھ درد پر آواز اٹھائیں، مسنگ پرسنز کے اشو پر ملت جعفریہ کی مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ قوم و ملک کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ ملک گیر دھرنے سے لیکرستاسی روزہ بھوک ہڑتال تک مجلس وحدت نے جدوجہد کی تاریخ رقم کی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree