Print this page

جس دن امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان سے نکالا گیا ہم اس دن جشن منائیں گے، علامہ مقصودڈومکی

28 اگست 2017

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان امریکی غلامی کو خیر باد کہ دے، کیونکہ ظالم استکباری قوتوں سے تعلق نے اس قوم کو بہت زیادہ نقصان دیا ہے۔ ہم کرائے کے قاتل نہیں کہ امریکی ہمیں ڈالر دیں اور ہم امریکی مفادات کی تکمیل کریں۔ امریکہ دوستی ، امریکی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے، جس دن امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان سے نکالا گیا ہم اس دن جشن منائیں گے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے دھشت گردی میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور انڈیا تین شیطان ہیں جس سے وطن عزیز کو خطرہ ہے، اس اہم اشو پر پوری قوم متحد ہے۔ نواز شریف سمیت بہت سارے عناصر نے اس حساس موقع پر خاموشی اختیار کرکے امریکی غلام ہونے کا تاثر دیا ہے۔

در ایں اثناء علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ضلع مٹیاری کے شہید کارکن محمد خان لغاری کے والد اور ورثاء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وڈیرے رئیس علی احمد نظامانی کی انتقامی کاروائیاں قابل مذمت ہیں، شہید محمد خان، مجلس وحدت مسلمین کے شہید ہیں، جسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین اس ملک کی ایک سیاسی قوت ہے جسے انتقامی کاروائیوں سے شکست نہیں دی جاسکتی۔ وڈیروں کے ظلم و جبر کے باوجود مجلس وحدت ، آئندہ الیکشن میں، صوبہ سندہ کی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، اور فتح و نصرت ہمیشہ حق کا مقدر ہوتی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree