Print this page

تسلسل کے ساتھ پاراچنار میں معصوم انسانوں کا خون ناحق بہایا جا رہا ہے جبکہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے،علامہ مقصودڈومکی

26 جون 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین صوبہ  سندہ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے پاراچنار میں دھشتگردی کے واقع  کی شدید الفاظ میں  مذ مت کرتے ہوئے اسے حکومت اور ریاستی اداروں کی نااہلی قراردیا ۔انہوں نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ پاراچنار میں معصوم انسانوں کا خون ناحق بہایا جا رہا ہے جبکہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔پاراچنار میں ہونے والے مظالم پر ملک بھر کی عوام کو بھرپور احتجاج کرنا چاہیے ۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر عید کے دن سیاہ پٹیاں باندھ کر شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد شھید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کی سر زمین پاراچنار سے پاکستان کے کروڑوں عاشقان اہلبیت ع کو والہانہ  محبت ہے ۔پاراچنار پر ہونے والے مظالم تکفیری دھشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے مجرمانہ روئیے  کی عکاس ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree