مولا علی علیہ السلام کے پیروکاروں کو با بصیرت ہونا چاہئے تاکہ وہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کر سکیں،علامہ مقصودڈومکی

18 جون 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے امام علی علیہ السلام نے دینِ خدا کی سر بلندی کےلیے پوری زندگی جدوجہد کی اور تمام مشکل اوقات میں دینِ خدا کا سہارا بنے۔امام علی علیہ السلام ایک انسان کامل اور بشریت کے لیے نمونہ عمل ہیں ۔ہم سیرت علوی کو اپنا کر دنيا میں عظیم مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ آج پھر شیطانی طاقتیں دینِ اسلام کو مٹانے کے لئے میدانِ عمل میں آچکی ہیں ۔ عالمی سامراجی قوتوں نے داعشی دہشتگردوں کے ذریعے دینِ مقدس اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مسخ کرنے کی نا پاک جسارت کی ہے۔امام علی علیہ السلام کی سیرت اپنا کر ہم اس دور کے نظام کفر نظام طاغوت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آل سعود عصر حاضر کے وہ  منافقین ہیں جو دینِ اسلام کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہے ہیں ،مولا علی علیہ السلام کے پیروکاروں کو با بصیرت ہونا چاہئے تاکہ وہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کر سکیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیرت علوی کو اپناتے ہوئے ہم اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree