Print this page

ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

24 ستمبر 2016

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، اطلاعات کے مطابق شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور سیکریٹری جنرل  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ مقصود ڈومکی نے وفد کے ہمراہ سانحہ شکارپور، سانحہ جیکب آباد اور خانپور کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور محر م الحرام  میں سیکورٹی مسائل پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات گفتگوکی اس ملاقات میں محرم الحرام میں سیکورٹی فراہم کرنے سےمتعلق انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور سانحہ شکارپور،جیکب آباد اور خانپور جیسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree