Print this page

مینار پاکستان کا جلسہ تاریخی ہو گا عوامی بیداری کی اس لہر میں ان ظالم حکمرانوں کا بچ کر نکلنا ناممکن ہے،علامہ عبدالخالق

13 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (لاہور) پنجاب کے عوام نے تبدیلی اور ملک میں جاری خاندانی اقتدار کے خاتمے کیلئے فیصل آباد میں عوامی ریفرنڈم کو کامیاب کرکے ثابت کیا کہ سٹیٹس کو کے پیداوارحکمرانوں کے لئے قائد اعظم کے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں عوام نے اس ظالم اور کرپٹ نظام کو مسترد کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جشن غدیر کے مناسبت منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے فیصل آباد میں منعقدہ عوامی جلسے کو کامیاب بنا کر موجودہ حکمرانوں اور ان کے بنائے فرسودہ نظام کو مسترد کردیا انہوں نے مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے ذمہ داران اور کارکنان کو دھوبی گھاٹ جلسے کو کامیاب بنانے پر مبارک باد پیش کی علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اب ہم اس فرسودہ نظام اور خاندانی سیاست کے خاتمے کے لئے ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے اور غریب اور ان ظالم حکمرانوں کے ظلم سے پسے ہوئے عوام کو شعور دلائیں گے اور ان کا حقوق ان ظالم حکمرانوں سے چھین کر لینگے،علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ لاہور مینار پاکستان کا جلسہ تاریخی ہو گا عوامی بیداری کی اس لہر میں ان ظالم حکمرانوں کا بچ کر نکلنا ناممکن ہے  اور انشااللہ پاکستان ایک مستحکم اور فلاحی ریاست بننے تک ہم اپنی جد جہد جاری رکھیں گے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree