Print this page

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کی تقریب حلف برداری 26 اگست کو ہوگی

22 اگست 2013

 وحدت نیوز (ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ضلعی کابینہ کی تقریب حلف برداری 26اگست بروز اتوار جامع مسجد الحسین نیوملتان میں ہوگی۔ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوموار کو جامع مسجد الحسین (ع)نیو ملتان میں ہونیوالی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی خصوصی شرکت کریں گے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور دو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیے گئے ہیں۔ کابینہ میں سیلم عباس صدیقی، غلام اصغر سومرو، سید شبر رضا زیدی، وسیم عباس زیدی، سید علی رضا، محمد رضا نقوی، سخاوت علی، غلام قاسم خان، سید دلاور عباس سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree