مسیحی برادری سے اظہا ریکجہتی کے لئے ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کی جانب سے چراغاں

24 ستمبر 2013

وحد ت نیوز ( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد نے پریس کلب کے سامنے سانحہ پشاور میں شہدائے وطن مسیحی بھائیوں بہنوں اور بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اس تقریب میں علمائے کرام علامہ اصغرعسکری علامہ اسرارحسین علامہ جہانزیب اور مجلس وحدت اسلام آباد کے کارکن شامل تھے جبکہ مسیحی ہم برادری  بھی شریک ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ سانحہ گرجا گھر پر تمام شیعیان پاکستان کے دل اسی طرح غمگین ہیں جیسے ہمارے مسیحی بھائیوں کے ہیں ، دشمنان وطن کی اس سفاکیت نے پاکستان کا چہرہ پوری عالم انسانیت کے سامنے مسخ کر دیا ہے ، سانحہ پشاور تعلیمات اسلامی کی کھلم کھلا پامالی کے سوا کچھ نہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree