عزاداری سید الشہداء (ع) پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، ارشاد حسین بنگش

09 نومبر 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) چند روز قبل رہائی پانے والے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء ارشاد حسین بنگش کا کہنا ہے کہ ہم عزاداری سید الشہداء (ع) پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، اس کے لئے اگر ہماری جانیں بھی چلی جائیں تو ہم حاضر ہیں، اپنے ایک بیان میں نے کہا کہ 20 محرم الحرام کو مسجد امام حسن عسکری (ع) اسلام آباد سے برآمد ہونے والے جلوس پر انتظامیہ کی طرف سے ظالمانہ تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اگر اسلام آباد کی انتظامیہ نے جلوس کو روکنے کے لئے جتنی نفری لگائی تھی اسکے دس فیصد بھی تکفیریوں کا راستہ روکنے کے لئے لگائی ہوتی تو لاٹھی چارچ یا شیلنگ کی نوبت ہی نہ آتی۔ انتظامیہ نے بے گناہ خواتین، بچوں اور عزاداروں پر شیلنگ، پتھرائو اور لاٹھیاں برسائیں، جو ہمارے مذہبی حق کو چھیننے کے مترادف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس اور جلوس امام حسین (ع) پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔ اسکے لئے زندانوں میں بند کرنا تو کیا ہم اسکے لئے جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن جوانوں کو گرفتار کیا گیا میں ان کے حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور جیل کی سلاخوں کو سنت امام سجاد (ع) اور حضرت بی بی زینب علیہا السلام کی سنت قرار دیکر خوشی سے قبول کروں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree