حکمران اپنی پالیسیوں سے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

21 اپریل 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ضلع لاہور کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام دشمن پالیسوں سے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، (ن) لیگ قوم سے انتخابات میں کئے جانیوالے وعدوں کو پورا نہیں کر سکتی تو اقتدار سے فوری الگ ہو جائے تاکہ ملک کو مزید تباہی اور بربادی سے بچایا جا سکے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پاکستان میں آج دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت جو بھی مسائل ہیں ان کے اصل ذمہ دار وہ سیاستدان ہیں جو اب اقتدار میں ہیں اور جنہوں نے ماضی میں ملک کو کچھ دینے اور قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کے بجائے کرپشن اور لوٹ مار کی انتہا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومتی سیاسی قیادت عام انتخابات میں پنجابی فلموں کے ہیروز جیسی بڑھکیں مارتی رہی مگر آج اقتدار میں آنے کے بعد وہ قوم سے کئے جانیوالے تمام وعدوں کو بھول چکی ہے اور ان کی توجہ بھی صرف اور صرف مال بنانے پر ہے اور حکمرانوں سے بہتری کی امید رکھنے والی پاکستانی قوم کو اب بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے اور اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکمران عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree