Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنمامحسن نقوی کی اے سی کمالیہ سیدہ رملہ علی سے ملاقات، جلوس امام حسین ؑ کے انتظامات کا جائزہ

11 دسمبر 2014

وحدت نیوز (کمالیہ) چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور دوران مجالس لوڈ شیڈ نگ نہ کی جائے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا نقوی نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ سیدہ رملہ علی سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کمالیہ میں تمام مسالک کے لوگ امن و بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں،انتظامیہ ایسے شرپسند عناصر کو گرفتار کرے جو علاقہ کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،اس موقع پر سابق ناظم ممتاز حسین گوندل، سید ابوالحسن زیدی اور سید ثقلین حید ر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree