Print this page

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی آئندہ ہفتے جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے

14 جنوری 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے آئندہ ہفتے سے جنوبی پنجاب کا آٹھ روزہ تنظیمی دورہ کریں گے، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ کے مسئول زاہد حسین مہدوی نے ''وحدت نیوز '' کو بتایا کہ صوبائی سیکرٹری جنرل دورے کے دوران وہاڑی، لودھراں، خانیوال اور ملتان کا دورہ کریں گے۔ زاہد حسین مہدوی کے مطابق اس دورے کا مقصد تنظیمی صورتحال کا جائزہ، تنظیم سازی اور جنوبی پنجاب میں آنے والے سیلاب کے بعد متاثرین کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔ شیڈول کے مطابق علامہ عبدالخالق اسدی 19,20 جنوری کو وہاڑی، 21,22 جنوری کو لودھراں، 23,24 جنوری کو ملتان اور 25,26 جنوری کو خانیوال کا دورہ کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree