Print this page

انتظامیہ ماہ رمضان المبارک میں مساجد وامام بارگاہوں کی سکیورٹی میں اضافہ کرے، ایم ڈبلیوایم راولپنڈی

19 جون 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کا ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے سرپرست علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت ڈھوک رتہ میں ہوا ۔اجلاس میں تنظیمی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہمیں تنظیمی امور کو مربوط اورمزید فعال کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔ جن یونین کونسلز میں ابھی تک یونٹ سازی مکمل نہیں کی جا سکی وہاں فوری طور پر دورہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا ماہ صیام میں سیکورٹی کے امور پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔اس سلسلے میں انتظامیہ کو چاہیے کہ تمام مساجد و امام بارگاہوں کو سیکورٹی میں اضافہ کرے اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ایم ڈبلیوایم کےضلعی جنرل سیکریٹری علامہ ساجد شیرازی نے کہا کہ ہرشخص کا یہ شرعی فریضہ ہے کہ وہ اپنی مذہبی ذمہ داریوں کا ادارک کرے اور انہیں احسن انداز میں ادا کرے۔انہوں نے کہا تنظیم کی فعالیت میں احساس ذمہ داری شرط ہے۔ تنظیم سے وابستہ ہر فرد کو چاہیے کو کہ وہ تنظیمی امور کے لیے ایک مخصوص وقت مختص کرے اور پھر متعین ذمہ داریوں کو ادا کرے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree