Print this page

23 مارچ کی کامیاب پریڈ اور یوم پاکستان کی پروقار تقاریب دہشت گردوں کی شکست اور مستحکم پاکستان کی نوید ہے، سید حسنین زیدی

24 مارچ 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مادر وطن کے خلاف اُٹھنے والے ہرہاتھ کاٹ کر رکھ دینگے،ہم اپنے شہداء کے مقدس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،پاکستان کی خاطر جان کی قربانی کو عین عبادت سمجھتا ہوں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا کوآرڈینیٹر سید حسنین زیدی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں تقسیم کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے،اسلام کے نام پر انسانیت کے خلاف کام کرنے والوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ،آج مسلح افواج اور ہمارے سکیورٹی ادارے اسلام اور پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،دشمن کے قدم اُکھڑ چکے ہیں،آپریشن ضرب عضب کامیابی کی جانب گامزن ہے،ہمیں بحیثیت پاکستانی اپنے مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،23 مارچ کی کامیاب پریڈ اور یوم پاکستان کی پروقار تقاریب  دہشت گردوں کی شکست اور مستحکم پاکستان کی نوید ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree