Print this page

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا وژن رکھنے والے بہادر شجاع نڈر لیڈر ہیں، علامہ علی اکبر کاظمی

29 مارچ 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پنجاب کی نشست سے سینیٹر منتخب ہونا پاکستانی عوام کیلئے نہایت خوش آئند قرار دیا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا وژن رکھنے والے بہادر شجاع نڈر اور مادر وطن کے باوفا بیٹے اور قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کے خواہاں ہیں۔

 وحدت ہاؤس پنجاب میں ضلع لاہور کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ ’’پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے‘‘ نعرہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہی پاکستان میں لگایا تھا آج ہر محب وطن پاکستانی کی زبان پر یہی نعرہ ہے۔ اب وہ وقت آگیا ہے جب ہر ظالم کے خلاف ایوان بالا کے ذریعے صدائے احتجاج بلند ہو گی اور ہر مظلوم کی حمایت کیلئے ایوان بالا میں صدا گونجے گی۔

 انہوں نے کہا کہ اس اعتماد پر بانی چئیرمین تحریک انصاف کے مشکور ہیں۔ اس موقعہ پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب اسد علی بلتستانی، سیکرٹری فلاح و بہبود شیخ عمران ، صدر مجلس وحدت مسلمین لاہور نجم خان، جنرل سیکرٹری نقی مہدی، نائب صدر لاہور رانا کاظم علی اور دیگر عہدیداروں اور کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree